ماتحت عدالتوں میں ججز کی 800اسامیاں خالی،زیر التو مقدمات12لاکھ سے بڑھ گئے

لاہور(میڈیا 92نیوز رپورٹ) لاہور سمیت صوبہ بھر کے ماتحت عدالتوں میں ججز کی خالی آسامیوں کی تعداد800،زیر التوا مقدمات کی تعداد12لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ صوبے بھر کی ماتحت عدالتوں میں150ایڈیشنل سیشن ججز اور650سے زائد سول جج کی اسامیاں خالی ہیں۔

ججز کی اتنی بڑی تعداد میں اسامیاں خالی ہونے کی وجہ سے سول اورسیشن عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔ جس سے سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ لاہورہائیکورٹ میں مجاز اتھارٹی سائلین کو بروقت انصاف نمٹانے اورزیر التوا مقدمات میں کمی لانے کے لئے نئے جوڈیشل افسروں کوبھرتی کرنے پر غور کررہی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ سول ججز کو بھرتی کرنے پرغور کررہی ہے اور یہ بھرتی عدالت عالیہ کی بجائے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کرنے پر غورکیاجارہاہے۔

یہ بھی پڑھیں

سارہ انعام قتل کیس میں شوہر شاہنواز کو سزائے موت کا حکم

اسلام آباد: کینیڈین شہری سارہ انعام قتل کیس میں ملزم شوہر شاہنواز امیر کو عدالت نے …