پانچ ماہ کی شیرخواہ بچی باپ سے لیکر ماں کے حوالے

لاہور(عدالتی رپورٹر)سیشن کورٹ نے پانچ ماہ کی شیرخواہ بچی باپ سے لیکر ماں کے حوالے کرتے ہوتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج نے عائشہ کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ شوہر نے مارپیٹ کرگھر سے نکال دیا ہے۔اور کمسن بچی کو زبردستی چھین کیا ہے۔درخواست گزار خاتون نے عدالت سے استدعا کی کہ شیرخواہ بچی کی باپ دانش بہتر پرورش نہیں کرسکتا۔ عدالت بیٹی کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے۔عدالت نے کاروائی کرتے ہوئے کمسن بچی کو باپ سے لیکر ماں کے حوالے کردیا۔عدالتی فیصلے کے بعد ماں بچی کو پیار کرتی رہی۔عدالت میں تھانہ شاہدرہ پولیس نے کمسن بچی کو باپ سمیت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں

کاشانہ ویلفیئر کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف شوہر سمیت گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) ٹاؤن شپ انویسٹی گیشن پولیس نےسابق سپرنٹنڈنٹ کاشانہ ویلفیئر افشاں لطیف اور اس …