سابق فوجی صدرجنرل پرویز مشرف کے وکیل نے وطن واپسی پر ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کےلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

لاہور(میڈیا92نیوز) سابق فوجی صدر جنرل پرویز مشرف کی وطن واپسی پران کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرانے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہےیہ درخواست مقامی وکیل رانا علم الدین غازی کی جانب سے دائر کی گئی ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ سابق فوجی صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرانے کے لیے رخواست ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے اور اس مقصد کیلئے ایک فل بنچ بھی تشکیل دیا گیا،درخواست میں بتایا گیا کہ اطلاعات کے مطابق جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف پاکستان واپس آ رہے ہیں اس لیے ان کیخلاف مقدمات کے پیش ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا جائے تاکہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف اپنے کیخلاف مقدمات کی سماعت مکمل ہونے اور ان پر فیصلہ تک ملک سے باہر نہ جاسکیں،درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت پرویز مشرف کو شفاف ٹرائل کا حق دینے کے لئے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا حکم دے۔

یہ بھی پڑھیں

سارہ انعام قتل کیس میں شوہر شاہنواز کو سزائے موت کا حکم

اسلام آباد: کینیڈین شہری سارہ انعام قتل کیس میں ملزم شوہر شاہنواز امیر کو عدالت نے …