سیشن کورٹ میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست پر وکلاءکو بحث کےلئے طلب کرلیا

لاہور (میڈیا92نیوز) سیشن کورٹ میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست پر وکلاءکو بحث کے لیے طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج منور حسین نے آمنہ ملک کی درواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ خواجہ سعد رفیق نے الحمرا ہال میں خطاب کرتے ہوئے فوج کے کمانڈ کے خلاف بیان دیا تھا۔خواجہ سعد رفیق کے بیان سے ملک دشمن قوتیں خوش ہوئی درخواست گزار نے مزید کہا کہ بیان سے خواجہ سعد رفیق نے عوام کو غرداری پر اکسایا۔وفاقی وزیر کے خلاف تھانہ سول لائن میں درخواست دی تاہم مقدمہ درج نہیں کیا گیا عدالت سعد رفیق کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔عدالت نے کاروائی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاءکو بحث کے لیے طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 24 مارچ تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں

کاشانہ ویلفیئر کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف شوہر سمیت گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) ٹاؤن شپ انویسٹی گیشن پولیس نےسابق سپرنٹنڈنٹ کاشانہ ویلفیئر افشاں لطیف اور اس …