لاہور (میڈیا92نیوز)غیرملکی منشیات اسمگلر ماڈل ٹریسا کو سکیورٹی اہلکاروں کی شہر میں میچ کی ڈیوٹی کے باعث عدالت میں پیش نہ کیا گیا۔ایڈیشنل سیشن جج نے غیرملکی ماڈل ٹریسا کو اگلے ہفتے طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت میں ائیرپورٹ سے بیرون ملک ہیروین اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمہ ٹریسا کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔تاہم عدالت کے روبرو غیرملکی ماڈل کو جیل سے سکیورٹی معاملات کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ کیا گیا۔جس کی وجہ سے عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کاروائی اگلے ہفتے تک کے لیے ملتوی کردی۔غیرملکی ماڈل پر ساڈھے نو کلو ہیروین سمگ کرنے کا الزام تھا۔ملزمہ کا چالان اے این ایف حکام نے عدالت میں جمع کروا رکھا ہے۔
