بھابھی پر تیزاب پھینکنے والے دو ملزمان بھائیوں کوچودہ روزہ  جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

لاہور (میڈیا92نیوز) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اپنی ہی بھابھی پر تیزاب پھینکنے والے دو ملزمان بھائیوں کوچودہ روزہ  جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج سجاد احمد نے تیزاب گردی کیس کی سماعت کی۔تفتیشی افسر  نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے گھر کی تقسیم کے تنازعہ پر اپنی ہی بھابھی پر تیزاب پھینک دیا تھا جس سے رانی بی بی کا چہرہ جھلس گیا تھا ۔تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان سے تفتیش مکمل ہے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا جائے۔ملزمان سے تفتیش کے لیے  7 دن کا جسمانی ریمانڈ لیا گیا۔عدالت نے  دلائل سننے کے بعد ملزمان صفدر علی اور ارشد علی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنےکاحکم جاری کیا 

یہ بھی پڑھیں

سارہ انعام قتل کیس میں شوہر شاہنواز کو سزائے موت کا حکم

اسلام آباد: کینیڈین شہری سارہ انعام قتل کیس میں ملزم شوہر شاہنواز امیر کو عدالت نے …