کرایہ داری آرڈیننس کی  خلاف ورزی کرنے والے 3 مجرموں کو 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم جاری

لاہور (میڈیا92نیوز) ضلع کچہری کی عدالت نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کرایہ داری آرڈیننس کی  خلاف ورزی کرنے والے 3 مجرموں کو 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم جاری کر دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ عمران اصغر نے کرایہ داری آرڈیننس کیسز کی سماعت کی ۔ عدالت نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر 3 ملزمان کو جرمانہ عائد کیا ۔مجرموں کے خلاف تھانہ شیرا کوٹ اور تھانہ سول لائن میں کرایہ داری آرڈیننس کا مقدمہ درج تھا۔ عدالت نے مجرموں شبیر ، ملک زاہد ، اور غلام قادر سمیت 3 مجرموں  کو جرمانے کی سزا سنائی۔پراسیکیوشن نے عدالت میں دلائل دیے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کرایہ دار کا اندراج متعلقہ تھانے میں کرایا  جانا ضروری ہے لیکن ملزموں نے کرایہ داروں کا اندراج کرائے بغیر اپنے مکان کرایہ پر دے رکھے ہیں۔ ،  پراسیکیو ٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزموں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے

یہ بھی پڑھیں

سارہ انعام قتل کیس میں شوہر شاہنواز کو سزائے موت کا حکم

اسلام آباد: کینیڈین شہری سارہ انعام قتل کیس میں ملزم شوہر شاہنواز امیر کو عدالت نے …