آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل، ملزمان اور نیب کے وکلا میں سخت جملوں کا تبادلہ

لاہور(میڈیا 92نیوز/مانیٹرنگ ڈیسک)آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتارسابق ڈی جی ایل اے احد چیمہ، شاہد شفیق سمیت دیگر ملزموں کو احتساب عدالت میں پیش کردیا گیا۔دوران سماعت ملزمان اور نیب کے وکلا میں سخت جملوں کاتبادلہ ہوا اس پراحتساب عدالت نے جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایساہو گاتو میں اٹھ کر چلا جاﺅں گا۔تفتیشی افسر نیب نے عدالت کو بتایاکہ احد چیمہ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور شاہد شفیق نے جعلی دستاویزات سے کنٹریکٹ حاصل کئے۔تفتیشی افسر کا کہناتھا کہ دیگر ملزمان نے بھی آشیانہ سکیم میں بے ضابطگیاں کیں، احد چیمہ نے آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم میں فراڈ کیا۔مقدمے کی مزیدسماعت جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سارہ انعام قتل کیس میں شوہر شاہنواز کو سزائے موت کا حکم

اسلام آباد: کینیڈین شہری سارہ انعام قتل کیس میں ملزم شوہر شاہنواز امیر کو عدالت نے …