لاہورہائیکورٹ زینب قتل کیس کے مجرم عمران کی سزائے موت کیخلاف اپیل خارج

لاہور(میڈیا 92نیوز/مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے زینب قتل کیس کے مجرم عمران کی سزائے موت کیخلاف اپیل خارج کردی۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان پر مشتمل بنچ نے زینب قتل کیس کے مجرم عمران کی سزائے موت کیخلاف اپیل کی سماعت کی۔دوران سماعت مجرم عمران کے وکیل نے دلائل دینے کیلئے مہلت کی استدعاکی۔جسٹس صداقت علی خان نے مہلت کی استدعا مستردکرتے ہوئے کہا کہ زینب کیس کی کارروائی میں تاریخ نہیں دیں گے۔جسٹس شہرام سرور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہ مجرم عمران کوڈی این اے میچ ہونے پرپکڑاگیا،1187افرادمیں صرف عمران کاڈی این اے میچ ہوا،عدالت کا کہناتھا کہ مجرم عمران نے سزامیں کمی کی اپیل کی،آپ بریت کی بات کررہے ہیں؟،تفتیش میں ثابت ہو چکا ہے عمران ہی اصل مجرم ہے۔جسٹس صداقت علی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالتیں بروقت فیصلہ کریں توآپ کواعتراض نہیں کرناچاہئے،عدالت نے زینب قتل کیس کے مجرم عمران کی سزائے موت کیخلاف اپیل خارج کردی۔

یہ بھی پڑھیں

سارہ انعام قتل کیس میں شوہر شاہنواز کو سزائے موت کا حکم

اسلام آباد: کینیڈین شہری سارہ انعام قتل کیس میں ملزم شوہر شاہنواز امیر کو عدالت نے …