لاہور(M92) ماڈل ٹاﺅن کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ افشاں سدرہ نے عدالتی احکامات پرعملدرآمد نہ کرنے پر لاہور کے 7تھانوں اچھرہ، نشتر کالونی، غالب مارکیٹ، جوہر ٹاﺅن ، لٹن روڈ، ٹاﺅن شپ اور کاہنہ کے 26سب انسپکٹرز کی تنخواہ بند کرنے کا حکم جاری کردیا اور سی سی پی او اکاﺅنٹ آفس سے عملدرآمد کی رپورٹ طلب کرلی۔ فاضل عدالت نے چوری، ڈکیتی، شراب برآمد گی، جعلی چیک، ساﺅنڈ ایکٹ کیسز کے ملزموں کے گواہوں کو پیش نہ کرنے پر اچھرہ تھانہ کے سب انسپکٹرز محمد سرور، محمد اسلم، محمد اقبال، خالد پرویز، ذوالفقار علی، محمد جمیل، محمد نواز، رشید احمد اور ثنا اللہ نشتر کالونی تھانہ کے سب انسپکٹر دوست محمد، غالب مارکیٹ تھانے کے سب انسپکٹر محمد جمیل، مقبول احمد اور محمد عنصر، جوہرٹاﺅن تھانے کے سب انسپکٹر محمد یاسین ، لٹن روڈ تھانے کے سب انسپکٹرز نذیر احمد، محمد افضل، عبدالخالق، منظور حسین، اعجاز احمد، واجد، نصیر خان، خلیل احمد اور احمد اصغر،ٹاﺅن شپ تھانے کے سب انسپکٹر محمد اقبال اور محمد ذوالفقار اورکاہنہ تھانے کے سب انسپکٹر رحمت علی اور رشید احمد کی تنخواہ بھی بند کرنے کا حکم جاری کیا۔
