اینٹی کرپشن نے پنجاب بھر سے تین کرپٹ سرکاری اہلکار دھر لئے

لاہور(کورٹ رپورٹر) اینٹی کرپشن کی پنجاب بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں تیزی آگئی ہے۔ اینٹی کرپشن ساہیوال نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواراٹر ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال کے سٹور کیپر علی صفدر گرفتار کر لیا ۔ملزم پر ڈی ایچ کیو کے 130 اے سی اور 400 پنکھے خُرد بُرد کرنے کا الزام ہے۔دنیا پور سے پٹواری بشیر احمد کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ملزم سے ریڈنگ مجسٹریٹ کی موجودگی میں پانچ ہزار کے نشان زدہ نوٹ برآمد۔ ملزم پٹواری نے وراثتی زمین کے انتقال کے لئے چائے پانی کی مد میں رشوت وصول کی۔سرکل آفیسر گجرات نے اشتہاری ملزم نوید اقبال کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نوید نے سیکرٹری یونین کونسل کی ملی بھگت سے نکاح نامہ میں ردوبدل کیا۔ اس حوالے سے ڈی جی اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔صوبہ بھر میں بلاامتیاز اور بلاتخصیص احتساب کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

سارہ انعام قتل کیس میں شوہر شاہنواز کو سزائے موت کا حکم

اسلام آباد: کینیڈین شہری سارہ انعام قتل کیس میں ملزم شوہر شاہنواز امیر کو عدالت نے …