کشمالہ طارق کے بیٹے کو مدعیوں نے فی سبیل اللہ معاف کر دیا

اسلام آباد(آن لائن)سری نگر ہائی وے پر ہونے والے کشمالہ طارق کے قافلے نے سگنل توڑتے ہوئے تیزی سے گزرنے کی کوشش کی جس دورا ن قافلے میں شامل گاڑی کی موٹر سائیکل اور کار سے ٹکر ہوئی جس میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے تھے لیکن اب ان کے اہل خانہ کی جانب سے وفاقی محتسب کے بیٹے اذلان کو مدعیوں کی جانب سے فی سبیل اللہ معاف کر دیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق کشمالہ طارق کے بیٹے ملزم اذلان کے وکیل سعید خورشید نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک حادثہ تھا جس میں فریقین کا راضی نامہ ہوچکا ہے۔وکیل نے کہا اذلان بے گناہ ہے وہ گاڑی نہیں چلا رہا تھا، ڈرائیور نے بھی پولیس کو بیان دیا حادثہ اس سے ہوا ہے۔ فریقین نے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ دیکھنے کے بعد فی سبیل اللہ معاف کیا ہے۔ پولیس کہتی ہے سی سی ٹی وی کیمروں سے کلئیر نہیں ہو رہا، جان بوجھ کر اذلان کو پھنسایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سارہ انعام قتل کیس میں شوہر شاہنواز کو سزائے موت کا حکم

اسلام آباد: کینیڈین شہری سارہ انعام قتل کیس میں ملزم شوہر شاہنواز امیر کو عدالت نے …