پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے فارم ہاﺅسز بھی مسمار

کراچی ( آن لائن )سندھ حکومت کی جانب سے غیر قانونی قبضوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جس کے تحت حلیم عادل شیخ کے فارم ہاﺅسز بھی گرا دیئے گئے ہیں اور اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما نے بیان بھی جاری کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق حلیم عادل شیخ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” بلی کی طرح دیگر جانور بھی تھیلے سے باہر نکل آئے ہیں ،فارم ہاﺅسز کی 30 اور 99 سالہ لیز تھی ،یہ ڈبل شاہ کی زمین نہیں ہے ، مراد علی شاہ نے لوٹ مار اور حملہ کیا ہے اس کا حساب ہو گا ۔پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کاہ کہ سندھ حکومت کی انتقامی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں ، وفاقی حکومت غیر قانونی تعمیر بلاول ہاﺅس کے خلاف بھی کارروائی کرے ، سندھ حکومت نے شروعات کی ہے اب اختتام کا بھی انتظار کریں ، سندھ کے غلام ادارے اپنی حدود میں رہیں ، مراد علی شاہ سندھ میں سب سے بڑے لینڈ گریبر ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

سارہ انعام قتل کیس میں شوہر شاہنواز کو سزائے موت کا حکم

اسلام آباد: کینیڈین شہری سارہ انعام قتل کیس میں ملزم شوہر شاہنواز امیر کو عدالت نے …