سنٹرل جیل پشاورکے باہر پولیس گاڑی پر فائرنگ، انسپکٹر شہید، یک اہلکار زخمی

پشاور(آن لائن) سینٹرل جیل کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کا انسپکٹر شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سینٹرل جیل پشاور کے باہرگاڑی میں سوار نامعلوم افراد کی جانب سےپولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں سی ٹی ڈی انسپکٹر شہید جبکہ ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا، جنہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورمنتقل کر دیا گیا ہے۔ سیٹی ڈی اہلکار ڈیوٹی پر جیل کے باہر تعنیات تھے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سارہ انعام قتل کیس میں شوہر شاہنواز کو سزائے موت کا حکم

اسلام آباد: کینیڈین شہری سارہ انعام قتل کیس میں ملزم شوہر شاہنواز امیر کو عدالت نے …