خودکو آرمی آفیسر بتا کرشہریوں کو لوٹنے والا اشتہاری ملزم گرفتار

لاہور( آن لائن )انویسٹی گیشن پولیس نے 65 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا،ملزم 17 مقدمات میں مطلوب تھا۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کے مطابق اشتہاری ملزم صغیر احمد امانت میں خیانت، چیک ڈس آنر اور دھوکہ دہی کے 17 مقدمات میں مطلوب تھا۔اشتہاری ملزم صغیر احمد خودکو آرمی آفیسر بتا کرشہریوں کو لوٹتا تھا۔ملزم لوگوں کو آرمی میں کنسٹرکشن کے ٹھیکے دلوانے کےنام پر فراڈ کرتا تھا۔انچارج انویسٹی گیشن شاہد اصغر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ملزم سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سارہ انعام قتل کیس میں شوہر شاہنواز کو سزائے موت کا حکم

اسلام آباد: کینیڈین شہری سارہ انعام قتل کیس میں ملزم شوہر شاہنواز امیر کو عدالت نے …