ن لیگی رہنما افضل کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر پر اینٹی کرپشن میں پرچہ درج

لاہور(سٹی رپورٹر) ڈی سی شیخوپورہ کے ریفرنس پر ن لیگی رہنما بھائیوں افضل کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر پر اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان نے شیخوپورہ کے علاقے شاہو کی ملیاں سے کروڑوں روپے کی سرکاری زمین جعلی طریقے سے ٹرانسفر کرائی تھی۔ نائب تحصیلدار چوہدری فیروز دین، گرداور راؤ عاشق اور پٹواری منشی نوشیر علی سمیت دیگر مفاد کنندگان کو بھی پرچے میں نامزد کیا گیا ہے ۔ ملزمان نے محکمہ مال کے افسروں کی ملی بھگت سے 1025 کنال 7 مرلہ سرکاری زمین اپنے نام ٹرانسفر کی۔ جمیل حسین ، عقیل حسین وغیرہ نے شاہو کی ملیاں سے محکمہ مال کی ملی بھگت سے جعلی طور پر مذکورہ زمین اپنے نام ٹرانسفر کرائی۔ سال 2003 میں مذکورہ زمین سے 829 کنال 13 مرلہ زمین غیر قانونی طور پر افضل کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر کو ٹرانسفر کی گئی کھوکھر برادران کو ٹرانسفر کی گئی زمین کا جعلی طور ہر باہمی تبادلہ انتقال درج کرایا گیا۔ انتقال شدہ زمین کے بدلے میں دوسری زمین سرے سے موجود ہی نہیں تھی۔تمام ملزمان و مفادکنندگان سے تاوان کی وصولی یقینی بنائی جائے گی۔عقیل حسین اور جمیل حسین نے جعلی طریقے سے 1025 کنال میں 190 کنال بشیر احمد، محمد صدیق و دیگر کو بھی ٹرانسفر کی ۔ اس حوالے سے اینٹی کرپشن حکام کا کہنا تھا کہ تمام زمین جعلی مالکان سے واگزار کرالی گئی ہے۔ پنجاب بھر میں قبضہ مافیا و کرپٹ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …