نائٹ پارٹی میں تصادم ، 2 لڑکیاں چھت سے گرگئیں، ایک ہلاک

راولپنڈی (سپیشل رپورٹر)نائٹ پارٹی میں تصادم کے دوران 2 لڑکیاں چھت سے نیچے گرگئیں، ایک ہلاک ہو گئی . اسلام آباد کے سنگم پر واقع بحریہ ٹاون فیز 4 میں نائٹ پارٹی چل رہی تھی. پارٹی میں تصادم کے دوران 2 لڑکیاں چھت سے نیچے گر گئیں جس کے نتیجے میں ایک لڑکی دم توڑ گی اور دوسری شدید زخمی ہوگئی۔ سیکورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو زخمی کردیا۔پولیس کے مطابق نائٹ پارٹی میں تصادم ہوا تھا، مبینہ طور پر 2 لڑکیاں چھت سے نیچے گریں جن میں سے ایک لڑکی موقع پر دم توڑ گی جبکہ دوسری لڑکی زخمی ہوئی۔تصادم پر ہاؤسنگ سوسائٹی کے سیکورٹی گارڈ نے فائرنگ کی جس سے ایک نوجوان گولی لگنے سے زخمی ہوگیا، اسلام آباد پولیس اور امدادی اداروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …