ہربنس پورہ میں کروڑوں روپے کے سرکاری رقبے پر رکشوں کے سپیئرپارٹس بنانے والی فیکٹری قائم

لاہور(میڈیا 92 نیوز)ہربنس پورہ میں کروڑوں روپے مالیت کے سرکاری رقبہ پر رکشوں کے سپیئرپارٹس بنانے والی فیکٹری قائم کرنے کا انکشاف ہوا ہے. سرکاری رقبہ پر رکشہ فیکٹری قائم کرنے پر ضلعی انتظامیہ نے اینٹی کرپشن کو ریفرنس بھجوایا تھا.اینٹی کرپشن نے ہربنس پورہ کے علاقے نواب پورہ میں سپیئرپارٹس کی فیکٹری قائم کرنے والے نصراللہ خان کے بیانات قلمبند کرلئے ہیں.اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق فیکٹری کے مالک نصراللہ خان سابق لیگی ایم پی اے وحید گل کے پارٹنر ہیں.اینٹی کرپشن نے رکشہ سپیئرپارٹس بنانے والی فیکٹری کے مالک سے اراضی کا ثبوت ملکیت مانگا تھا.سپیئرپارٹس بنانے والی فیکٹری کے مالک کے پاس ثبوت ملکیت میں صرف اشٹام موجود ہے.کمرشل تعمیرات پر پابندی کے باوجود ایل ڈی اے افسروں کی ملی بھگت سے سرکاری رقبہ پر آٹو پارٹس کی فیکٹری قائم کی گئی.اینٹی کرپشن نے رکشہ فیکٹری کی تعمیر میں ملوث ایل ڈی اے افسروں کو بھی طلب کرلیاہے.

یہ بھی پڑھیں

سارہ انعام قتل کیس میں شوہر شاہنواز کو سزائے موت کا حکم

اسلام آباد: کینیڈین شہری سارہ انعام قتل کیس میں ملزم شوہر شاہنواز امیر کو عدالت نے …