ڈارک ویب کے سرغنہ سہیل ایاز کو3بارسزائے موت کا حکم

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)عدالت نے ڈارک ویب کے سرغنہ سہیل ایازکوجرم ثابت ہونے پرتین بار سزائے موت سنا دی ہے۔مجرم سہہیل ایاز برطانوی عدالت سے بھی 4سال کی سزا کاٹ چکا ہے. راولپنڈی کی عدالت نے بچوں کے ساتھ زیادتی اور ان کی ویڈیوز بنانے کے جرم میں ڈارک ویب عالمی گینگ کے سرغنہ سہیل ایاز کو تین مرتبہ سزائے موت کا حکم سنا دیا۔ ایڈیشن سیشن جج جہانگیر علی گوندل نے فیصلہ سناتے ہوئے سہیل ایاز کو تین مقدمات میں تین بار عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔عدالت نے شریک مجرم خرم کو بھی 7سال قید کی سزا سنائی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ مجرم سہیل ایاز نے سینکڑوں بچوں کے ساتھ زیادتی کی اور ان کی تصاویر اور ویڈیوز کو ڈارک ویب پر ڈالا۔
خیال رہے سہیل ایاز سے متعلق برطانوی اخبار میں 11سال قبل خبر شائع ہوئی تھی ۔ روات پولیس نے ایک سال قبل ملزم سہیل ایاز کو گرفتار کیا تھا۔ مجرم سہہیل ایاز برطانوی عدالت سے بھی 4سال کی سزا کاٹ چکا ہے، مجرم کے خلاف اٹلی میں بھی بچوں کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ چلایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …