زمین پھٹی نہ آسمان گرا، سرگودھا میں 8 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا

قصبہ للیانی میں طالبہ سعدیہ کو مبینہ طور پر بااثر زمیندار کے بیٹے ملزم مبشر نے اغوا کیا۔
سرگودھا کے نواحی قصبہ میں آٹھ سالہ بچی کو سکول سے واپس آتے ہوئے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا۔
نواحی قصبہ للیانی میں طالبہ سعدیہ کو مبینہ طور پر بااثر زمیندار کے بیٹے ملزم مبشر نے اغوا کیا اور قریبی باغ میں لے گیا جہاں اس سے زیادتی کرڈالی بعدازاں ملزم نے بچی کا گلا دبا کر اسے جان سے مارڈالا۔
پولیس کے مطابق زیادتی کے بعد قتل ہو نے والی طالبہ کی لا ش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال پہنچا دی گئی جب کہ ملز م کی گرفتار ی کے لئے چھاپے ما ر ے جارہے ہیں۔
معصوم بچی سے زیادتی اور قتل کے واقعہ پر علاقہ کے لوگوں نے احتجا ج کیا اور فوری طور پر مطالبہ کیا کہ ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلا ف دہشت گر د ی کی عدالت میں مقدمہ چلا یا جائے اور اسے کیفر کردار تک پہنچا یا جا ئے۔
بھلوال سے نامہ نگار کے مطابق محنت کش سیف اللہ کی 8 سالہ بچی سکول سے پڑھ کر واپس گھر آ رہی تھی کہ علاقہ کے بااثر زمیندار بشیر لک کے بیٹے مبشر نے اسے زبردستی پکڑ لیا اور کھیتوں میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …