محکمہ آثار قدیمہ کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت،عالمی ثقافتی ورثہ شالا مار باغ لاہور میں شہریوں کے لئے سہولیات کا فقدان،کینٹین میں اشیاءمہنگے داموں فروخت، کوئی پوچھنے والا نہیں۔

لاہور(اپنے نمائندے سے )عالمی ثقافتی ورثہ شالا مار باغ لاہور محکمہ آثار قدیمہ کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ باغ میں بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے۔ شہریوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں۔ باغ میں صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث جابجا گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ بیت الخلاﺅں کی حالت ابتر ہونے کے ساتھ ساتھ شہریوں سے فی کس 10روپے وصول کئے جا رہے ہیں۔ باغ میں آوارہ کتوں کا راج ہے جس کی بدولت سیر کے لئے آنے والے شہری بہت خوفزدہ ہیں۔ شہریوں کو کینٹین مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا ہے۔ جو کینٹین میں اشیاءمہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں۔ مغلیہ طرز تعمیر کا یہ شاہکار نمونہ جس کا آج کوئی پرسان حال نہیں۔ 1642ءمیں مغل بادشاہ شاہجہاں نے تعمیر کروایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …