لاہور( نیٹ نیوز) پی پی 168 میں 13 دسمبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب کی تیاریاں مکمل، صوبائی الیکشن کمیشن نے حلقے میں پولنگ عملے کی ڈیوٹیوں کا کام مکمل کر لیا، ضمنی انتخاب کے لئے 83 پولنگ سٹیشنز پر کل 443 پولنگ سٹاف ڈیوٹی دے گا، واضح رہے خواجہ سعد رفیق کی خالی کردہ نشست پر ضمنی انتخاب ہونے جا رہا ہے۔
