جوہر ٹاؤن کےفائدہ فاؤنڈیشن میں خصوصی تقریب کا انعقاد

لاہور(نیٹ نیوز) جوہر ٹاؤن کےفائدہ فاؤنڈیشن میں خصوصی تقریب کا انعقاد ۔طلبہ کو معاشرتی مسائل سےمتعلق آگاہ کرنےکیلئے ورکشاپ کرائی گئی۔ جوہرٹاون میں فائدہ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں فائدہ فاؤنڈیشن کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ملک بلال احمد نے خصوصی شرکت کی۔ طلبہ میں معاشرتی ذمہ داریوں سے متعلق،شعوراجاگر کرنے کیلئے ورکشاب کروائی گئی۔ تقریب میں ایجوکیشن پالیسی پر بھی زور دیا گیا۔ فائدہ فاؤنڈیشن کے پروجیکٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ طلبہ کو معاشرتی مسائل سے آگاہ کرنے کیلئے۔ہر ماہ ایسی ورکشاپ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔طلبہ نے لوگوں میں شعور پیدا کرنے کیلئے ایسی تقریبات کوخوش آئند قرار دیا،اس موقع پرطلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …