لاہور(میڈیا92نیوز) واسا کے شعبہ فنانس کا اپنے ملازمین کے ساتھ ناروا سلوک۔ عید سے قبل ورک چارج ملازمین کی تنخواہیں ہی روک لیں۔عید کی خوشیوں سے محروم ملازمین مایوسی کا شکار ہو کر رہ گئے ۔ واسا کی بے حسی ،یا سنگدلی ۔ورک چارج ملازمین کی عید کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا ۔ملازمین کو عیدی تو دور کی بات تنخواہوں کی ادائیگی نہ کرسکے ۔واسا کے 125 سے زائد ورک چارج ملازمین بچوں کی خوشیوں کو ترس گئے ۔واسا کے شعبہ آپریشن اینڈ مین ٹیننس کی سب ڈویژن ۔فتح گڑھ باغبانپورہ اور مصری شاہ کے جونیئر پمپ آپریٹرز۔ اسسٹنٹ پائپ فٹر اور سکیل 4 تک کے ملازمین اپنی اجرت ہی نہ پاسکے ۔تنخواہیں نہ ملنے سے ورک چارج ملازمین شدید پریشان اور مایوسی کا شکار ہوکر رہ گئے۔
