لاھور نامہ

ماہِ رمضان میں وحشیانہ ظلم، 6 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل

لاہور(میڈیا92نیوز) ماہِ رمضان میں وحشیانہ ظلم، نشتر کالونی میں 6 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ 6 سالہ جمیل کو گزشتہ روز اغواء کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا۔ ننھے بچے کے اہلخانہ غم سے نڈھال ہیں اور انصاف کے لیے دہائیاں دے رہے ہیں۔ ملزم کی نشاندہی پر بچے کی لاش ڈیرہ چاہل سے برآمد کی گئی۔

Back to top button