لاھور نامہ

تفریح گاہیں تمباکو نوشی سے پاک کرنے کا منصوبہ

لاہور(میڈیا92نیوز)ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید اور ڈی جی پی ایچ اے میاں شکیل احمد نے تمباکو سے پاک پارک پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا ہے۔افتتاح جیلانی پاک میں کیا گیا ہے۔ اس موقع پر۔ ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ”تمباکو سے پاک شہر "وفاقی حکومت کے سپرد پر وجیکٹ کو عملی جامہ پہنانے میں مصروف عمل ہیں اور صو بائی دارالخلافہ کو تمباکو کے دھوئیں سے پاک شہر بنانے کا عزم کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیلانی پارک کے علاوہ دیگر پارکوں کو بھی تمباکو فری بنائیں گے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر منہاج السراج نے کہاکہ پاکستان میں274افراد روزانہ تمباکو نوشی اور اس سے بننے والے کینسر سے موت کا شکارہور رہے ہیں۔ ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ جلد تمام محکموں کے فوکل پرسنز اور اس کی ٹرنینگ کا اہتمام کیا جائے گا۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے ڈی سی آٖفس کو بھی تمباکو سموگ فری بنانے کے حوالے سے افتتاح کیا۔اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر منہاج السراج، اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ کیپٹن(ر) وقاص بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Back to top button