ہیلتھ کمیشن کی کارروائیاں ، پنجاب بھر میں عطائیوں کے 307اڈے سیل

(میڈیا92نیوز)سپریم کورٹ کے احکاما ت کی تعمیل میں پنجاب بھر میں جاری کارروائی کے دوران پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گزشتہ ہفتے میں 307 عطائیوں کے ا ڈے سیل کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے13 اضلاع میں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کی، جن میں قصور،شیخوپورہ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،پاکپتن ،بہاولنگر،وہاڑی،لیہ ،ڈیرہ غازی خان ،گجرانوالہ، راولپنڈی،سیالکوٹ، سرگودھااورلاہورشامل ہیں۔کمیشن کی ٹیموں نے ان ضلعوں کے مختلف علاقوں میں891علاج گاہوں پرچھاپے مارے اوران میں سے 307پر عطائی کام کرتے ہوئے پائے گئے،جن کے اڈوں کو سربمہر کردیاگیا۔سب سے زیادہ38اڈے قصورمیں بند کیے گئے ،جبکہ شیخوپورہ میں37،راولپنڈی اور گجرانوالہ ہر ایک میں 26،سرگودھا 25 ، بہاولنگر 24 ، لاہور اورپاکپتن ہر ایک میں 22،ڈی جی خان 21،لیہ اور وہاڑی ہرایک میں20عطائیوں کے کاروبار بند کردیے گئے ہیں۔ مزیدبرآں اعدادوشمار کے مطابق 891میں سے274 عطائیوں نے عطائیت چھوڑ کر دوسرے کاروبارشروع کردیے ہیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے اب تک پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے 3,032عطائیوں کے اڈے بند کیے ہیں ۔ ریکارڈ کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے 8,745 علاجگاہوں کا دورہ کیا،جن میں سے مزید 2,200نے عطائیت ترک کر کے دوسرے کاروبار شروع کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …