بجلی بند۔ سیوریج سسٹم خراب ہونے پررہائشی سراپااحتجاج

(میڈیا92نیوز )تاجپورہ سکیم کے رہائشی سراپا احتجاج ۔ صبح گیارہ بجے سے بجلی بند۔ سیوریج سسٹم خراب ہونے سے گٹروں کاپانی گھروں میں داخل ہوگیا ۔ماہ صیام میں انتظامیہ کی غفلت عروج پر ،تاج پورہ سکیم کے رہائشی لیسکو اور واسا کی لاپرواہی کے خلاف سراپااحتجاج ۔جبکہ سیوریج کی خرابی کے باعث علاقہ جوہڑ کی شکل اختیار کرگیا ۔جس کی وجہ سے رہائشی دوہرے عذاب میں مبتلا ہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ واسا اور لیسکو حکام کی غفلت نے ان کی زندگی اجیرن کردی ہے ۔شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ حکام بالا متعلقہ محکموں کی سرزنش کرکے انہیں اس اذیت سے نجات دلوائیں ۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …