لاہور (میڈیا92نیوز)ہنجروال کے علاقہ میں معروف الیکٹرونکس اشیاء بنانے والی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی سے کروڑوں روپے کا نقصان ہو گیا ہے جبکہ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ہے۔ ملتان روڈپر منصورہ کے قریب فیکٹری میں لکڑیوں کے گودام میں گزشتہ روز آگ لگ گئی۔جس نے فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیاہے۔آتشزدگی سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ دھویں کے بادل دور دور تک دکھائی دیتے رہے ۔فیکٹری کوتما ملازمین سے خالی کرا لیا گیاجبکہ ملحقہ عمارتیں بھی خالی کرا لی گئی ہیں۔موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد اکھٹی ہو گئی ۔ اطلاع ملنے پر پولیس ، ریسکیو 1122اوردیگر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرکئی گھنٹوں کی جدجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ہے ۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ابھی تک آگ لگنے کی کوئی ٹھوس وجہ معلوم نہیںہو سکی ہے۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آگ پر جلد قابو پانے کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ ریسکیو 1122اور متعلقہ ادارے امدادی سرگرمیوں میں تیزی لائیں اور جانی نقصان سے بچاؤ کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے۔
Read Next
21 جون, 2021
لاہور کے ایکسپو سینٹر میں ویکسین لگانے کا عمل شروع
20 جون, 2021
طالبعلم سے زیادتی کے معاملے کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیں گے: آئی جی پنجاب
20 مئی, 2021
مسلم لیگ (ن) کا رنگ روڈ اسکینڈل میں وزیراعظم اور بزدار کی گرفتاری کا مطالبہ
25 فروری, 2021
حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی
23 فروری, 2021