وارڈنز کے انکے گھروں کے قریب تعیناتی پر مکمل پابندی عائد

لاہور(میڈیا92نیوز رپورٹ)چیف ٹریفک آفیسر رائے اعجاز نے ٹریفک وارڈنز کے تبادلوں کے حوالے سے نئے ایس او پیز تیار کرتے ہوئے وارڈنز کے انکے گھروں کے قریب تعیناتی پر مکمل پابندی عائد کردی اور متعلقہ سٹاف کو اگلے تین روز میں ایسے تمام ٹریفک وارڈنوں کے فہرستیں تیارکرنے کا حکم جاری کیا ہے تاکہ فی الفور ان کے تبادلے کئے جائیں، اس ضمن میں کسی بھی سفارش کو نہیں مانا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر کو شکایت موصول ہورہی تھیں کہ متعدد ٹریفک وارڈن گھروں کے قریب تعیناتی کراکر ڈیوٹی میں غفلت کے مرتکب ہورہے ہیں جس پر گزشتہ روز چیف ٹریفک آفیسر رائے اعجاز کی جانب سے دونوں ڈویژن کے افسران سمیت سرکل افسران کو ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ وہ ایسے تمام ٹریفک وارڈنوں کی فہرست مہیا کریں جو اپنے گھروں کے قریب تعینات ہیں اس ضمن میں تمام وارڈنز کے رہائشی پتہ کی چیکنگ اور سیکٹر میں تعیناتی کی رپورٹ تیار کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے، یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈیوٹی افسران سمیت سیکٹرز انچارجز کے تبادلے کا وقت بھی مقرر کیا جائے جس میں سیکٹرز انچارج تین ماہ جبکہ ڈیوٹی افسران کی مدت دو ماہ رکھی جائےگی۔ذرائع کے مطابق تین روز میں تمام فہرستوں کو مکمل کرنے کے بعد اگلے ہفتے سے ایسے تمام ٹریفک اہلکاروں کے تبادلے کے احکامات جاری کردئیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …