بڑی سفارش، بڑے مزے۔ایل ڈی اے میں گاڑیوں کی لوٹ سیل

لاہور(میڈیا92نیوز) بڑی سفارش، بڑے مزے۔ایل ڈی اے میں گاڑیوں کی لوٹ سیل لگ گئی۔ سپریم کورٹ کے احکامات کے برعکس جونیئر افسران کو لگژری گاڑیاں دے دی گئیں۔لاہور نیوز نے گاڑیوں کی بندر بانٹ کا گورکھ دھندہ بے نقاب کر دیا۔ قانون کے مطابق گریڈ 17 کے افسر ہزار سی سی تک گاڑی استعمال کرسکتے ہیں۔ مگر ایل ڈی اے میں جونیئر افسران کو لگژری گاڑیاں تھما دی گئیں۔ سیکرٹری پرائمری ہیلتھ علی جان کی بیوی سمیرا علی جان پر بھی نوازشات کی بارش کی گئی۔ گریڈ 17 کی سمیرا علی جان کو ڈائریکٹر کے عہدے سے نوازا گیا۔ انہیں سابق ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹرز کی ہنڈا سٹی گاڑی بھی الاٹ کر دی گئی۔ گریڈ 17 کے ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ سلمان محفوظ کو بھی ہنڈا سٹی گاڑی الاٹ کی گئی ہے۔ اضافی چارج پر کام کرنے والے ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ خرم یعقوب بھی لگژری گاڑی استعمال کر رہے ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ایچ ایس اعجاز چیمہ بھی ہنڈا سٹی گاڑی کے مزے اڑا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …