پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے صوبے بھر میں قائم کردہ اراضی ریکارڈ سنٹرز بند کردئیے گئے،ہڑتال دوسرے روز میں داخل

لاہور(میڈیا92نیوز رپورٹ )پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے صوبے بھر میں قائم کردہ اراضی ریکارڈ سنٹرز بند کردئیے گئے۔ ہڑتال دوسرے روز میں داخل، ہمیں مستقل کیا جائے اوورٹائم کا معاوضہ دیا جائے، صوبے بھر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ، ایل آر او، سروس سنٹر انچارج اور سروس سنٹر آفیشل پر مشتمل5000ہزار سے زائد ملازمین اپنے حقوق کےلئے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی انتظامیہ کے سامنے ڈٹ گئے۔مطالبات کی منظوری تک ہڑتال کا عندیہ دیدیا ،جبکہ صوبے بھر سے آنےوالی خواتین ومرد حضرات کی کثیر تعداد اراضی ریکارڈ سنٹر والٹن اکٹھی ہوگئی اپنے جائز مطالبات کےلئے پنجاب اسمبلی کے باہردھرنا دیں گے۔

ملازمین کا اعلان مزید معلوم ہواہے کہ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے قائم کردہ اراضی ریکارڈ سنٹر2روز سے بند کردئیے گئے ہیں جبکہ اراضی ریکارڈ سنٹر کو تالے لگاکر خواتین اور مرد حضرات پر مشتمل صوبے بھر کے اراضی ریکارڈ سنٹر کا سٹاف اپنے حقوق کےلئے ضلع لاہور کے والٹن اراضی ریکارڈ سنٹر میں اکٹھا ہونا شروع ہوچکے ہیں ملازمین کی کثیر تعداد نے ہاتھوں میں بینر ز اٹھارکھے ہیں جس پر اپنے جائز مطالبات تحریر کررکھے ہیں ملازمین کا مطالبہ ہے کہ ان کو فوری طورپر مستقل کیا جائے ان کو اور ٹائم دیا جائے جس کا وعدہ کیا گیا تھا ا ن سے بدسلوکی ،غیر مناسب رویہ اختیار نہ کیا جائے، ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے، ٹی اے ڈی اے سمیت تمام سہولتیں دی جائیں جن کا قانونی ضابطہ کے مطابق اطلاق ہوتا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ہمارے بے گناہ ساتھیوں کو بھی بحال کیا جائے اور محکمہ اینٹی کرپشن بھی ہمیں ناجائز ہراساں مت کریں۔ 2روز سے صوبے بھر میں اراضی ریکارڈ سنٹر بند ہونے کی وجہ جہاں حکومت پنجاب کو روزانہ کی بنیاد پرکروڑوں روپے کے ریونیو کے نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے وہاں صوبے بھر کی عوام بھی شدید پریشانی اور مشکلات سے دوچار ہیں اوردور دراز سے آنے والے شہریوں کو اراضی ریکارڈ سنٹر کے بند ہونے اور سروس کی بندش کے باعث خواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس سے شہری بھی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی ناقص حکمت عملی پر احتجاج کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں دوسری جانب پنجاب لینڈ ریکارڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کے باقی کے مطالبات پر روشنی ڈالی جارہی ہے ان کو اتنی جلدی مستقل نہیں کیا جاسکتا اس کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے جس کے بعد ان کو مستقل کردیا جائے گا اور یہ بہت جلد متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …