لیسکو آئندہ مالی سال میں9ارب روپے کے ٹرانسفارمر میٹر،کنڈکٹر، انسولیٹر،کھمبوں سمیت162آئٹمز خریدے گا

لاہور(میڈیا92نیوز رپورٹ) لیسکو آئندہ مالی سال میں9ارب روپے کے ٹرانسفارمر، میٹر،کنڈکٹر، انسولیٹر،کھمبوں سمیت162آئٹمز خریدے گا۔ لیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے تاریخ میں پہلی مرتبہ نیا مال سال شروع ہونے سے دو ماہ قبل پروکیورمنٹ پلان کی منظوری دی گئی ہے۔لیسکو ذرائع کے مطابق بوڈ آف ڈائریکٹرز کی طرف سے منظورکیے جانے والے خریداری منصوبے میں1219ملین روپے سے10سے 630کے وی اے طاقت کے9750ٹرانسفارمرز خریدے جائینگے۔خریداری پلان کے مطابق آئندہ مالی سال میں ساڑھے 1624ملین روپے مالیت کے13لاکھ میٹر خریدے جائینگے، جن میں12لاکھ سنگل فیز جبکہ ڈیڑھ لاکھ تھری فیز میٹر شامل ہیں۔ اسی طرح473ملین روپے سے مختلف سائز کی4650کلو میٹر کیبل خریدی جائےگی۔805ملین روپے سے8400کلومیٹر کے کنڈکٹرز اور1348ملین روپے کے مختلف سائز کے54500کھمبے خریدے جائینگے۔ اس حوالے سے لیسکو کے چیف انجینئر میٹریل مینجمنٹ محمد علی ڈوگر نے ”میڈیا92نیوز“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر صارفین کی سہولت اور کمپنی کے ترقیاتی کاموں کےلئے میٹریل کی بروقت فراہمی کےلئے کوشاں ہیں۔ اسی ویژن کے مطابق لیسکو کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آئندہ مالی سال کے آغاز سے دوماہ قبل بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پروکیورمنٹ پلان کی منظوری دی ہے۔ اس طرح میٹریل کی دستیابی کےساتھ ساتھ ترقیاتی پروگرام کی منصوبہ بندی بھی بہتر طریقے سے کی جاسکے گی۔انہوںنے کہا کہ لیسکوصارفین کو بروقت اور معیاری میٹریل کی فراہمی کےلئے اپنے تمام تروسائل بروے کار لارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …