ایک سال میں سپیڈوبس سروس چلانے کے نام پر ایک ارب80کروڑ روپے ضائع کردئیے گئے

لاہور(میڈیا92نیوز رپورٹ) پنجاب حکومت کی جانب سے ایک سال میں سپیڈوبس سروس چلانے کے نام پر ایک ارب80کروڑ روپے ضائع کردئیے گئے، 8ماہ سے کھڑی رہنے والی 50سے زائد بسوں کو خالی چلوا کر کمپنی کورقم ادا کردی گئی، فیڈ رزروٹ کے نام پر چلائی جانے والی اس سروس سے میٹروبس سروس کے مسافروں میں بھی اضافہ نہ کیا جاسکا جبکہ ایک سال تمام ترکوششوں کے باوجود صرف30کروڑ روپے کے قریب رقم آمدنی کی مد میں اکٹھا کرسکی ہے، پنجاب حکومت نے پنجاب میٹروبس اتھارٹی کے افسران کو ہنگامی بنیادوں پر اسے منافع بخش سسٹم بنانے کے بارے میں الٹی میٹم دے دیا ہے تاکہ حکومتی نااہلی کو چھپایا جاسکے۔ تفصیلات کے مطابق صاف پانی پراجیکٹ کی طرح پنجاب میٹروبس اتھارٹی کے زیر سایہ چلنے والے پراجیکٹ میں عوامی منصوبوں کے نام پر عوام کے پیسوں کوپانی کی طرح ضائع کردیا کردیا گیا ہے اور سپیڈو بس سروس کو چلانے والی کمپنی کے ساتھ ایسے معاہدے کیے گئے جس سے حکومتی خزانے کو شدید نقصان ہورہا ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پنجاب میٹروبس اتھارٹی کی جانب سے سپیڈو بس سروس چلانے والی کمپنی کے20مارچ2017ءکو شروع کیا گیا تھا پنجاب حکومت کو بتایا گیا ہے کہ اس میں کم ازکم2لاکھ شہری روزانہ سفری سہولیات سے فائدہ اٹھاسکیں گے، لیکن آج بھی تمام تر کوششوں کے باوجود اس میں50سے 60ہزار افراد بمشکل سفر کررہے ہیں جسکی اصل وجہ اس میں کارڈ سسٹم نافذ کرنا ہے جوکہ اس سروس کی ناکامی کی وجہ بنا، ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے سپیڈو بس سروس کو چلانی والی کمپنی کو تمام تر ناکامی کے باوجود ایک سال میں ایک ارب80کروڑ کی رقم جاری کی گئی ہے جبکہ لاہور میں چلنے والی200بسوں میں سے نومبر2017تک110سے 120بسیں چلائی گئی تھیں جبکہ باقی بسوں کو کھڑا کردیا گیا جن میں سے120بسوں کو لودھراں سے بہاولپور کے لئے چلادیا گیا جبکہ نومبرمیں سپیڈو بسوں کے دو نئے رروٹ الاٹ کرکے انہیں اس پر چلادیا گیا اور نجی کمپنی کو حکم دیا گیا کہ وہ ان روٹوں پر بسوں کو خالی بھی چلانا پڑے تو چلادیں لیکن کئے گئے معاہدہ کے مطابق ہرصورت فی بس60ہزار کلو میٹر ضرورچلائیں تاکہ کاغذی کارروائی پوری ہوسکے۔میٹروبس اتھارٹی کے جنرل منیجر محمد عزیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ترقیاتی کاموں کے باعث سپیڈو بس سروس کے مسافروں کی تعداد میں 10سے 15ہزار کی کمی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …