بلدیہ عظمی نے رمضان بازاروں میں20فیصد زیادہ سبزیاں اورپھل فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کرلی

لاہور(میڈیا92نیوز رپورٹ) بلدیہ عظمی لاہور نے رواں سال رمضان بازاروں میں گزشتہ سال کی نسبت 20فیصد سبزیاں اور پھل زیادہ فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے جبکہ31میں سے 12بازاروں میں ائیر کنڈیشنڈ کی سہولت تجویزہے

تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمی لاہورکی طرف سے مارکیٹ کمیٹیوں کو60لاکھ کلو گرام پھل اورسبزیوں کی ڈیمانڈ بھجوادی گئی ہے، مارکیٹ کمیٹیوں کا پابند کیا گیا ہے کہ رمضان بازارمیں آلو 17لاکھ کلو گرام، ٹماٹر ساڑھے5لاکھ کلو ، بھنڈی 95ہزار، گھیا 84ہزار، بیسن1لاکھ1لاکھ،90، ہزار دال مسور51ہزار، دال ماش50ہزار، دال مسور57ہزار، لیموں10ہزار ،چاول 1لاکھ83ہزار، سیب 2لاکھ62ہزار،کھجور1لاکھ22ہزارکلو گرام اورکیلا49ہزاردرجن کا ہدف دیا ہے۔ مارکیٹ کمیٹیوں کو ہدف کے علاوہ بھی متحرک رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مزید برآں شہر میں12ائیرکنڈیشنڈ،10ماڈل ا ور9عام بازار لگانے کی تجویز زیر غور ہے اور اس پر ہی عمل درآمد کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …