ڈی آئی جی کے حکم پر لاہور پولیس کی کارروائی،12پتنگ فروشوں سمیت ون ویلروں کوگرفتار کرلیا


لاہور(میڈیا92نیوز رپورٹ) لاہورپولیس نے شہر میں پتنگ بنانے ،فروخت کرنے والو ں اورون ویلرز کےخلاف موثر کارروائی کرتے ہوئے12ملزمان کوگرفتار کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دے کر شہر میں پتنگ بازی، پتنگ بنانے اور فروخت کرنے والوں اور ون ویلرز کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا جس پر شہر میں10مقدمات درج کرکے12ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضہ سے50سے زائد پتنگیں 20چرخیاں اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ شہر میں کسی کو بھی جان لیوا کھیل کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ والدین اپنے بچوںکو ایسے خطرناک کھیل سے دو ر رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …