لاہور(میڈیا92نیوز)آئی جی پنجاب نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ مجموعی طور پر 4610 اہلکار واپس بلا لیے گئے ہیں،سیاستدانوں سے 297 اہلکارواپس لیے گئے ہیں۔آئی جی پنجاب نے بتایا کہ 527 اضافی اہلکارسول اورپولیس افسران سے واپس لیے گئے ہیں،469اضافی اہلکارماتحت عدلیہ کے ججزسے لیے گئے ہیں۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے آئی جی پنجاب کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جنہیں سیکیورٹی کی ضرورت ہے انہیں ضرورسیکیورٹی دیں،ایسانہ ہوسیکیورٹی نہ ہونے کی وجہ سے کوئی سانحہ ہو۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ میری رپورٹ کے مطابق7000 اہلکارسیکیورٹی پرتھے،عدالت نے 2ہفتوں میں سیکیورٹی واپس لینے سے متعلق مکمل رپورٹ طلب کرلی۔
