چیف ٹریفک آفیسر رائے اعجاز نے ٹریفک کی صورتحال کو بہتر بنانے کےلئے نجی کمپنی سے معاہدہ کرلیا

لاہور(میڈیا92نیوز رپورٹ) چیف ٹریفک آفیسر رائے اعجاز نے ٹریفک کی صورتحال کی بہتری کےلئے ایک نجی کمپنی گلوبل بزنس کارپوریشن کے ساتھ نئے25فوراک لفٹر کامعاہدہ کرلیا گیا ہے، جسے نجی کمپنی کے ڈرائیورز خود چلائیں گے اور پٹرول کے اخراجات بھی ان کے ذمے ہونگے، جبکہ سٹی ٹریفک پولیس ماہانہ45لاکھ روپے کرایہ کی مد میںادا کرےءگی، پانچ سال بعد یہ فورک لفٹر سٹی ٹریفک پولیس کی ملکیت ہونگے، تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس نے گلوبل بزنس کارپوریشن کے ساتھ ایگریمنٹ کرتے ہوئے 25نئے فوک لفٹرز حاصل کرلئے ہیں جس کے ذریعے لاہور بھر میں رانگ پارکنگ والی گاڑیوں کے خلاف دونوں شفوں میں بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائےگی تاکہ ٹریفک کی صورتحال کو بہتر کیا جائے، کئے جانے والے معاہدے کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس فی فوک لفٹر کی مد میں روزانہ6ہزار روپے کی مد میں کرایہ دادا کرنے کی پابند ہوگی جس مد میںماہانہ45لاکھ روپے جبکہ پانچ سال کئے جانے والے ایگریمنٹ کے مطابق25کروڑ روپے سے زائد رقم پانچ سالوں کے دوران کرایہ کی مد میں ادا ہونگے لیکن پانچ سال بعد یہ فوک لفٹر سٹی ٹریفک پولیس کی پراپرٹی ہونگے۔ اس ضمن میں سٹی ٹریفک پولس کی جانب سے ایڈوانس میں کوئی رقم نہیں دی گئی ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر لفرز کے ذریعے ہونے والی آمدنی میں سے نجی کمپنی کو کرایہ کی رقم ادا کی جائےگی۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …