لاہور(میڈیا92نیوز رپورٹ) پنجاب بھر میں عطائیت کا ناسور سرایت کرگیا، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے تازہ سروے کے مطابق 80ہزار عطائی مریضوں کی سستا علاج معالجے کے نام پر ان کی جانو ں سے کھیل رہے ہیں۔ فیصل آباد کا اس حوالے سے پہلے نمبر پرہے کہ جہاں پر22ہزار500عطائیوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ دوسرے نمبر پر لاہور کی باری آتی ہے کہ جہاںپر14ہزار500عطائی موجود ہیں ۔ساہیوال کا اس حوالے سے تیسرا نمبر جہاں14ہزار عطائی پریکٹس کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے اربن یونٹ جوکہ ایک سرکاری ادارہ ہے اس کی مدد سے مل کر پنجاب بھر میں عطائیت کے اڈوں کے حوالے سے ایک سروے کروایا ۔اس سروے کے مطابق پنجاب میں ایلوپیتھک، ہومیو پیتھک، طب، یونانی کے شعبے میں اس وقت 80ہزار نان کوالیفائیڈ عطائی سرعام اس دھندے میں ملوث ہیں جوکہ لوگوں کو سستا اور معیاری علاج کے نام پر دھوکہ دہی کررہے ہیں۔
