لاہور(میڈیا92نیوز) ایل ڈی اے نے کینال روڈ پر آپریشن کرکے8تعمیرات مسمار کردی ہیں۔ ایل ڈی اے کی ٹاﺅن پلاننگ برانچ نے ہربنس پورہ اورفتح گڑھ کی حدود میں آپریشن کرکے بغیر نقشے کی تعمیر ہونے والی زیر تعمیر کمرشل عمارتوں کو مسمار کردیا۔ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن میں انفورسمنٹ برانچ اور پولیس کی بھاری نفری نے بھی شرکت کی۔
