عوام کو سہولیات دینے کی بجائے میٹروبس سسٹم بند کرکے عوام کو مزید مشکلات میں مبتلاکردیا

لاہور(میڈیا92نیوز رپورٹ) پنجاب میٹروبس اتھارٹی نے عوام کو سہولیات دینے کی بجائے میٹروبس سسٹم بند کرکے عوام کو مزید مشکلات میں مبتلا کردیا، ایک طرف میٹروبس سسٹم سات سٹیشنوں سے بند ہونے پر دس روز کے دورا ن پنجاب حکومت کو8کروڑ سے زائد کا نقصان ہواہے جبکہ روزانہ40ہزار سے زائد مسافر سفری سہولیات سے محروم ہوگئے ہیں۔ پنجاب حکومت نے مسافروں اوردیگر شہریوں کو ہونے والی تکلیف کے حوالے سے رہنماﺅں کو بیانات اور اشتہاری مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوام کی ہمدردیاں حاصل کی جاسکیں۔

تفصیلات کے مطابق داتا دربار کے باہر مذہبی جماعت کی جانب سے گزشتہ دس روز سے پرامن احتجاج کیا جارہا ہے جس میں کسی قسم کی توڑ پھوڑ کی گئی ہے اور نہ ہی ان کی جانب سے کوئی ایسا عندیہ دیا گیا تھا لیکن پنجاب میٹرو بس اتھارٹی کے افسران نے اپنی نااہلی کے باعث میٹروبس سسٹم محدود کرتے ہوئے عوام کو مشکلات میں ڈال رکھا ہے ،بتایا گیا ہے کہ میٹروبس سسٹم کو روزانہ ایک لاکھ50ہزار مسافر سفر کرتے ہیں جنگی تعداد شاہدرہ سے ایم اے او کالج تک روٹ بند کردینے کے باعث ایک لاکھ10ہزار تک رہ گئی ہے۔ اس روٹ میں سات سٹیشن ہیںجن میں شاہدرہ، نیازی شہید ،ٹمبر مارکیٹ، آزادی چوک، بھاٹی گیٹ، کچہری اور سیکرٹریٹ سٹیشن شامل ہیں جن پر سروس پنجاب میٹروبس اتھارٹی کی جانب سے بند کرائی گئی ہے جبکہ مذہبی جماعت کی جانب سے میٹروبس روٹ کے اوپر نہ تو احتجاج کیا گیا اور نہ ہی میٹروبسوں کونقصان پہنچانے کے بارے میں کوئی دھمکی دی گئی ہے لیکن پنجاب میٹرو بس اتھارٹی کے افسران نے بغیر سوچے سمجھے رروٹ بند کرکے ہزاروں شہریوں سے ایک جانب تو سفری سہولیات چھین لی ہیں۔ جبکہ دوسری جانب دس روز کے دورا ن پنجاب حکومت کو ٹکٹ میں ہونے والی آمدنی کی مد میں8کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچایا ہے ،دیکھنے میں آیا ہے کہ شاہدرہ سے بھاٹی اور سیکرٹریٹ جانے والے دیگر راستے بھی ٹریفک کے لئے بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جس پر صرف میٹروبس سسٹم ہی واحد راستہ تھا جس سے شہری فائدہ اٹھاسکتے ہیں جس سے شہری فائدہ اٹھاسکتے تھے یکن پنجاب میٹروبس اتھارٹی کے افسران نے بغیر سوچے سمجھے روٹ بند کرکے ہزاروں شہریوں سے ایک جانب تو سفری سہولیات چھین لی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …