داتا دربار کے سامنے تحریک لبیک کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری

لاہور(میڈیا92نیوز) فیض آباد معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف داتا دربار کے سامنے تحریک لبیک کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری، تحریک لبیک کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی نے حکومت کو نماز عصر تک کی مہلت دیدی۔تحریک لیبک کا دھرنا پانچویں روز میں داخل ہوگیا، مظاہرین وعدہ خلافی نہ بھئی نہ بھئی نہ کے نعرہ لگا رہے ہیں۔ دھرنے کی وجہ سے داتا دربار جانے والے تمام راستے بیرئیرز لگا کر بند کردیئے گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے شہریوں کو شدیدمشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔تحریک کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ فیض آباد معاہدے پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے۔ حکومت نے مساجد میں چاروں اطراف سپیکر لگانے کا تحریک لبیک کا صرف ایک مطالبہ مانا۔ باقی مطالبات کی منظوری کیلئے حکومت کو آج نماز عصر تک کی مہلت دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …