لاھور نامہ

شہریوں کیلئے خوشخبری، اب لاہور میں لندن طرز کا ہائیڈ پارک بنے گا

لاہور(میڈیا92نیوز) لاہور میں جلسے جلوس اورمظاہروں سے تنگ عوام کیلئے خوشخبری، ضلعی انتظامیہ نے احتجاج اور جلوسوں کیلئے "آزادی اظہار پارک” بنانے کا فیصلہ کر لیا۔اے سی سٹی عبداللہ خرم نیازی نے سگیاں میں مجوزہ جگہ کا دورہ کیا۔ اے سی سٹی عبداللہ خرم نیازی نے میڈیا92نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سگیاں پل پر”آزادی اظہار پارک” لندن کے ہائیڈ پارک کی طرز کا ہوگا، جو احتجاجی مظاہروں، جلسوں کیلئے استعمال ہوگا، اے سی سٹی کا کہنا ہے کہ انہوں نے پارک کی سائٹ کا دورہ کیا ہے، آزادی اظہار پارک 10 ایکڑ رقبے پر مشتمل ہوگا، اس میں پارکنگ لانج اور سٹیج کے لئے بھی خصوصی جگہ بنائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پارک رنگ روڈ اتھارٹی کی ملکیت ہوگا اور ڈپٹی کمشنر لاہور اس کے نگران ہوں گے، پارک میں تمام سہولتیں دستیاب ہوں گی۔

Back to top button