ادارہ تعلیم و تحقیق پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس گالاکی افتتاحی تقریب منعقد

لاہور(میڈیا92نیوز) ادارہ تعلیم و تحقیق پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ۔سالانہ سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔طلبا و طالبات نے پاکستان کی علاقائی ثقافت کے رنگ بکھیرے۔آئی آر ڈیپارٹمنٹ میں سجا اینول سپورٹس گالا کا میدان۔ آئی آر ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رفاقت علی اور ڈاکٹر ممتاز اختر بنے مہمان خصوصی۔ طلبا و طالبات نے کھیلوں کے ذریعے امن کا پیغام عام کرنے کے لئے پاکستان کے مختلف علاقوں کی ثقافت کے رنگ بکھیرے۔سندھی، بلوچی، اور پنجابی رنگوں میں ڈھلے طلبہ اور اساتذہ نے مارچ پاسٹ بھی کیا۔طلبا و طالبات کا کہنا تھا کہ، پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں بھی بہت ضروری ہیں۔دو روزہ سپورٹس گالا کے دورانبیڈمنٹن،کرکٹ،لڈو اور رسہ کشی سمیت دیگر کھیلوں کےمقابلے منعقدہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …