لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں طالبات کے درمیان کوکنگ کے مقابلے کروائے گئے

لاہور(میڈیا92نیوز) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں فوڈ سیفٹی اور غذائی اہمیت پر آگاہی سیمینار۔ طالبات کے درمیان کوکنگ اور آگاہی پوسٹر بنانے کے مقابلے کروائے گئے ۔ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں فوڈ سیفٹی اور غذائی اہمیت کے موضوع پر آگاہی سیمینار کا انعقاد ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل ، وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی، اور شعبہ ابلاغیات کے سربراہ ڈاکٹر انجم ضیاء سمیت اہم شخصیات کی شرکت۔سیمینار میں فوڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے لئے طالبات کے درمیان صحت افزا کھانے پکانے اور آگاہی پوسٹر بنانے کے مقابلے بھی کروائے گئے ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے کہا کہ محفوظ خوراک کی آگاہی بھی اتنی ہی اہم ہے جتنی ناقص خوراک تیار کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہے ۔وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کااس موقع پر کہنا تھا کہ محفوظ خوراک کی فراہمی کے لئے آگاہی بہترین ہتھیار ہے ۔جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔اس موقع پر غذائی ماہرین نے طلبہ کو محفوظ خوراک کے حوالے سے آگاہی لیکچر بھی دیا۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …