محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں کی بوگس رجسٹریشن کی روک تھام کو روکنے کےلئے نئے ایس او پیز تیار کرنے کا فیصلہ

لاہور(میڈیا92نیوز رپورٹ) ایکسائز حکام نے گاڑیوں کی بوگس رجسٹریشن کی روک تھام، نان کسٹم، چوری شدہ اور سمگل گاڑیوں کی ٹرانسفر کو روکنے کےلئے موٹروہیکل کے نئے ایس او پیز تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے بعض تجاویز بھی دی گئی ہیں جن پر کام شروع کردیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق ایکسائز حکام نے موٹربرانچ سے کرپشن کے خاتمے کےلئے اور شہریوں کو سہولت دینے کےلئے اہم اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت نئے ایس او پیز تیار کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو ایکسائز دفاتر کم آنا پڑے اورآن لائن سسٹم سے فائدے اٹھاتے ہوئے گھر بیٹھے اپنی گاڑی رجسٹریشن کراسکیں اسی طرح گاڑیاں تیارکرنے والی کمپنیوں سے بھی بات چیت کی جائے گی جس کے تحت نئی تیار ہونے والی گاڑی کے تمام کوائف ایکسائز کے سسٹم میں پہلے سے فیڈ ہوںگے۔ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز کی موٹربرانچ میں آئے روز ایک نیا فراڈ سامنے آرہا ہے کبھی گاڑیوں کی ٹرانسفر اور کبھی نان کسٹم اورچوری شدہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کا فراڈ سامنے آجاتا ہے اسی طرح گاڑیوں کے ٹوکن اپ گریڈ کا سکینڈل آجاتا ہے جس کے باعث ایکسائز حکام نے موٹروہیکل کے نئے ایس او پیز تیارکرنے کےلئے ہدایات جاری کردی ہیںجن پر عمل شروع کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …