مئیرلاہور کی زیرصدارت ہال روڈ پارکنگ پلازہ کی تعمیرکے حوالے سے اجلاس ہوا

لاہور(میڈیا92 نیوز) مئیرلاہورکرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کی زیرصدارت ہال روڈ پارکنگ پلازہ کی تعمیرکے حوالے سے اجلاس ہوا۔ مئیر لاہور کرنل (ر)مبشر جاوید کی زیر صدارت ہال روڈ پارکنگ پلازہ تعمیر کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طاہر فاروق اور چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن سردار نصیر سمیت متعلقہ افراد نے شرکت کی۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے بجٹ میں لیکوڈیشن بورڈ کی 3کنال 12 مرلہ اراضی پر پارکنگ پلازہ کے لیے 60 کروڑ روپے مختص کیے گئے۔ ایم سی ایل اورلیکوڈیشن بورڈ کے مابین طے کردہ معاملات کے تحت ڈی سی ریٹ کےمطابق 25 کروڑ روپے بطور اراضی کامعاوضہ ادا کیا جائے گا۔ میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر قیوم خان نیازی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چھ منزلہ پارکنگ پلازہ میں 4000 موٹرسائیکلز پارک کی جاسکیں گی۔ رواں ماہ کنسلٹینسی کےلیے ٹینڈرز جاری کر دیئے جائیں گے۔ جبکہ اراضی کے حصول کے ایوارڈ کے بعد فوری تعمیر شروع کی جائے گی۔ مئیر لاہور نے ہال روڈ تاجر انتظامیہ سے مشاورت کے لئے فوری اجلاس بلانے کی ہدایات جاری کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …