لاہور(میڈیا 92نیوز رپورٹ)ایل ڈی اے نے شہر کی خوبصورتی کو ٹریفک کے نظام کی بہتری کےلئے منظور شدہ تین اہم منصوبے اچانک ختم کردئیے ہیں حالانکہ ان کے ٹینڈرز بھی جاری ہوچکے تھے ، ان منصوبوں کا تخمینہ67کروڑ روپے لگایا گیا تھا، ان میں ایک منصوبہ کینال روڈ کو مزید بہتر اور خوبصورت بنانے کا تھا جس کی لاگت کا تخمینہ20 کروڑ تھی ،اسی طرح 25کروڑ روپے کی لاگت سے خیابان فردوسی پر یوٹرن اور پیدل عبور کرنے کےلئے پل کا منصوبہ اور 22کروڑ روپے کی لاگت سے فردوس مارکیٹ فلائی اوور کا منصوبہ بنایا گیا تھا، تینوں منصوبوں کے باقاعدہ ٹینڈرز ہوئے جن کو منسوخ کردیا گیا اور ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے نے یہ منصوبے ختم کرنے کی منظوری بھی دیدی۔ ذرائع کے مطابق نیب شہر میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی تحقیقات کرنے والی ہے لہٰذا ایل ڈی اے نے اب تک شروع نہ ہونے والے منصوبوں کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ابتدائی طورپر مذکور بالا منصوبے ڈراپ کردئیے گئے ہیں۔
