تحریکِ لبیک کا حکومت کےخلاف داتا دربار کے باہر احتجاج

لاہور(میڈیا92 نیوز) تحریکِ لبیک پاکستان ایک بار پھر حکومت کے خلاف سڑکوں پر آگئی۔ کارکنان کا داتا دربار کے باہر احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک فیض آباد معاہدے پر عمل درآمد نہیں ہوتا، احتجاج جاری رہے گا۔احتجاج کے باعث ٹریفک کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں۔ٹریفک وارڈنز داتا دربار کے اردگرد کی ٹریفک کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئے، وارڈنز لو گوں کو متبادل راستوں کی طرف جانے کو کہتے رہے۔بعض شہری تو حکومت کو کوستے رہے ان کا کہنا تھا کہ آئے دن احتجاج ،احتجاج کبھی مال روڈ پر تو کبھی داتا دربار پر ہم لوگ تو ذہنی مریض بن چکے ہیں ان احتجاجوں کی وجہ سے ۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …