لاہور(میڈیا92نیوز رپورٹ)صوبائی حکومت نے ماہ رمضان کی آمد سے قبل سرکاری اداروں سے رمضان پیکیج کے بارے میں تجاویز طلب کرنے کے علاوہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کے احکامات جاری کردئیے۔ جبکہ ضلعی حکام کی مانیٹرنگ اور معاونت کا کام دو صوبائی ادارے محکمہ انڈسٹریز اور خوراک کے سپرد کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کو لندن یاترا سے واپسی پر بعض اراکین اسمبلی اور اہم لیگی اکابرین نے باورکرایا ہے کہ ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور بالخصوص محکمہ انڈسٹریز اور محکمہ خوراک کی عدم دلچسپی کے سبب عوام الناس کو شدید مہنگائی کا سامنا ہے، پنجاب بھر میں ناقص اورمضر صحت اشیاءکی مہنگے داموں فروخت کا سلسلہ عروج پرہے ، جبکہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں عدم استحکام کے سبب صوبائی حکومت کی ساکھ بری طرح مجروح ہورہی ہے۔جبکہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں عدم استحکام کے سبب صوبائی حکومت کی ساکھ بری طرح مجروح ہورہی ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ معاملات کا وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے صوبائی کابینہ میں شامل وزراءکو ہدایت کی کہ ماہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل وہ حکومتی ترجیحات کی روشنی میں عوم الناس کی جان مہنگائی اور گراں فروشی سے چھڑانے کےلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ اپنے اپنے حلقہ انتخابات میں لگنے والے اتوار بازارو ںکا دورہ یقینی بنائیں۔ صوبائی اور ضلعی بیوروکریسی کو ساتھ لے کر مختلف مارکیٹیں، بازاروں کی سرپرائز چیکنگ تسلسل کے ساتھ کی جائے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبائی اداروں کے ذمہ داروں کوہدایت کی ہے کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر رمضان پیکیج کی بابت تجاویز مرتب کرکے ایوان وزیراعلیٰ ارسال کریں جبکہ صوبائی وزیر انڈسٹریز اور صوبائی وزیر خوراک کو حکم دیا ہے کہ وہ تاحکم ثانی مانیٹرنگ کا عمل موثر بنائیں۔
Read Next
21 جون, 2021
لاہور کے ایکسپو سینٹر میں ویکسین لگانے کا عمل شروع
20 جون, 2021
طالبعلم سے زیادتی کے معاملے کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیں گے: آئی جی پنجاب
20 مئی, 2021
مسلم لیگ (ن) کا رنگ روڈ اسکینڈل میں وزیراعظم اور بزدار کی گرفتاری کا مطالبہ
25 فروری, 2021
حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی
23 فروری, 2021